✅خدا
تعالیٰ ولایت کو مختلف طریقوں سے لوگوں میں جاری کرتا ہے یہ ولایت ایک جگہ
شخص کا نام لے کر منبتخب کی گئی جیسا کہ کہ ہمارا ماننا ہے کہ حضرت علیؑ
خدا کے ولی ہیں اور خدا نے ان کی ولایت اور امامت کا انتخاب کیا ہے اور
دوسری جگہ صفات اور کردار بتا ئی گئیں کی ان خصوصیات کا حامل شخص ولایت کا
مالک ہے
✔️اب اگر امام علیؑ مختلف علاقوں میں اپنے نمائندے بھیجتے
تھے تو ہم ان نمائندوں کے بارے میں بھی یہی عقیدہ رکھتے ہیں کہ وہ خدا کا
انتخاب ہیں کیونکہ خدا کے نمائندے نے انہیں منتخب کیا ہے ۔
☑️اسی
طرح اگر کسی ولایت کے بارے میں خدا صرف خصوصیات بیان کرتا ہے کر جس میں بھی
یہ خصوصیات ہیں وہ خدا کا ولی اور نمائندہ ہے ،تو بھی یہی کہا جاسکتا ہے
کہ اسے خدا نے انتخاب کیا ہے اور یہ خدا کی ولایت ہے جسے وہ لوگوں پر جاری
کروائے گا ۔
🌹ایک جگہ خدا کے نمائندوں کو 12 ناموں کے ساتھ مشخص کیا
گیا ۔اور دوسری جگہ ولایت کی خصوصیات بیان کی گئیں ان دونوں کی ولایت کو ہم
خدا کی طرف سے قبول کرتے ہیں ۔
🖋اور ہماری امت کے فقہاء میں سے جو
شخص بھی دنیاوی خواہشات سے اپنے نفس کا نگہبان اور خدا کے دین کا محافظ
اور نفسانی خواہشات کا مخالف اور خدا کے امر کا مطیع ہوگا ۔۔۔۔۔
الاحتجاج علی اھل الجاج
ج،2،ص 458
اگر اس حدیث کے ذریعے خصوصیات بیان کی جارہی ہیں تو اب جس میں یہ خصوصیات پائی جائیں گی وہ بھی خدا کی طرف سے ولایت کا حامل ہو گا