ولایت فقیه 5
🎓ولایت فقیہ🎓
اگر قرآن اور انبیاء حکومت اور سیاست کے قیام کاحکم دیتے ہیں کیا آئمه ع نے حکومت کے لیے کوئی کوشش کی ؟
👈سب
آئمه اطهار کا مقصد حاکمیت الهی کا قیام تها اسی لیے حکمران آئمه اطهار ع
کو شهید کروادیتے کیونکه آپ امامت کا دعوی کرتے تهے اس زمانے کے باقی بڑے
علما کو حاکم کچھ نه کہتے تهے کیونکه کوئی بهی امام ہونے کا دعوی نه کرتا
تھا حتی اگر آئمه ع اس بات کا بهی دعوی کرتے که همارے پاس علم کامل ہے تب
بھی مسائل پیش نه آتے لیکن آئمه اطهار ع، امامت ، حاکمیت الهی اور سیاست کی
تعلیم دیتے اسی لیے ان کو شھید کروادیا جاتا .
📣امام صادق ع نے عرفات کے میدان میں کھڑے ہوکر فرمایا .
رسول اکرم ص معاشرے کے رهبر ، امام اور حاکم تهے پهر باری بار ی تمام آئمه کے نام لیے پهر اپنا نام بهی لیا ، (الکافی ج 4 ص 446 )
🔎اس زمانے کے اهل زهد کو حکمرانوں اور حکومت سے کوئی مسئله نه تها ..
جیسے حسن بصری کونے میں بیٹھ کر عبادت کرتے اور کسی بهی قسم کے سیاسی مسائل
میں اپنے آپ کو نه الجھاتے
بر عکس .صلح امام حسن ع کے بعد امام جعفر ع
کے زمانه امامت تک شیعه همیشه ایک حکومت علوی برقرار کرنے کی کوششوں میں
رهے ہیں . تاکه اسلامی حکومت دوباره خالص طور پر قائم کی جاسکے ..
( کتاب ولایت فقیہ ۔ قانون عزت و اقتدار )