ولایت فقیه 6
🎓ولایت فقیہ🎓
⁉️کیا قرآن بھی سیاسی اسلام کا تعارف کرواتا ہے؟؟
🖊مسلمان
سالوں تک قرآن سے دور رہے اور اسکی تعلیمات کو نہ جان سکے اور نہ عمل
کرسکے ۔اور یہی وجہ باعث بنی کہ کچھ لوگوں نے قرآن کی تعلیمات میں تحریف کی
اور کچھ لوگوں نے ان تحریفات کو قبول کرلیا۔
لَقَدْ أَرْسَلْنَا
رُسُلَنَا بِالْبَیِّنَاتِ وَأَنزَلْنَا مَعَهُمُ الْکِتَابَ وَالْمِیزَانَ
لِیَقُومَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ ۖ وَأَنزَلْنَا الْحَدِیدَ فِیهِ بَأْسٌ
شَدِیدٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَلِیَعْلَمَ اللَّهُ مَن یَنصُرُهُ
وَرُسُلَهُ بِالْغَیْبِ ۚ إِنَّ اللَّهَ قَوِیٌّ عَزِیزٌ
📝بیشک ہم
نے اپنے رسولوں کو واضح دلائل کے ساتھ بھیجا ہے اور ان کے ساتھ کتاب اور
میزان کو نازل کیا ہے تاکہ لوگ انصاف کے ساتھ قیام کریں
(سورة حدید آیت 25 )
⛔️حالانکہ قرآن ظالمین کے قول پر اعتماد کرنے سے منع کرتا ہے اور ظالم کے احکام پر چلنے کو ایمان کے متضاد سمجھتا ہے ۔
أَلَمْ
تَرَ إِلَى الَّذِینَ یَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ آمَنُوا بِمَا أُنزِلَ
إِلَیْکَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِکَ یُرِیدُونَ أَن یَتَحَاکَمُوا إِلَى
الطَّاغُوتِ وَقَدْ أُمِرُوا أَن یَکْفُرُوا بِهِ وَیُرِیدُ الشَّیْطَانُ
أَن یُضِلَّهُمْ ضَلَالًا بَعِیدًا
📌کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں
دیکھا جن کا خیال یہ ہے کہ وہ آپ پر اور آپ کے پہلے نازل ہونے والی چیزوں
پر ایمان لے آئے ہیں اور پھر یہ چاہتے ہیں کہ سرکش لوگوں کے پاس فیصلہ
کرائیں جب کہ انہیں حکم دیا گیا ہے کہ طاغوت کا انکار کریں اور شیطان تو
یہی چاہتا ہے کہ انہیں گمراہی میں دور تک کھینچ کر لے جائے
(نساء 60 )
لَا
إِکْرَاهَ فِی الدِّینِ ۖ قَد تَّبَیَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَیِّ ۚ فَمَن
یَکْفُرْ بِالطَّاغُوتِ وَیُؤْمِن بِاللَّهِ فَقَدِ اسْتَمْسَکَ
بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَىٰ لَا انفِصَامَ لَهَا ۗ وَاللَّهُ سَمِیعٌ
عَلِیمٌ
🦋دین میں کسی طرح کا جبر نہیں ہے. ہدایت گمراہی سے الگ اور
واضح ہوچکی ہے. اب جو شخص بھی طاغوت کا انکار کرکے اللہ پر ایمان لے آئے
وہ اس کی مضبوط رسّی سے متمسک ہوگیا ہے جس کے ٹوٹنے کا امکان نہیں ہے اور
خدا سمیع بھی ہے اور علیم بھی ہے
(بقرہ 256)
حالانکہ اسلام کی پہلی
تعلیم توحید ہے یعنی ہر قسم کی مادی ، سیاسی طاقتوں کا انکار اور ہرقسم کے
جاندار اور بےجان بتوں کا انکار ہے ۔
🔖اسی پر چلتے ہوئے رسول اکرمؐ نے مدینے میں پہلی اسلامی توحید پر چلنے والی حکومت کی بنیاد رکھی ۔
لیکن افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگوں نے کہہ دیا کہ دین سیاست سے علحدہ ہے اور بعض نے قبول بھی کرلیا ۔
( کتاب ولایت فقیہ ۔ قانون عزت و اقتدار )