معارف قرآن و اھل البیت (ع)

معارف قرآن و اھل البیت (ع)

ولایت فقیه 7

Monday, 4 September 2017، 10:21 PM

 🎓ولایت فقیہ🎓
⁉️غیبت کے زمانے میں جب ہماری پہنچ امام زمانہ عج پر نہیں پھر بھی اسلامی حکومت تشکیل دینا ضروری ہے ؟؟؟

غیبت صغرا کو گزرے ہزار سال سے زیادہ ہو چلے ہیں اور ظہور کا وقت بھی معلوم نہیں تو کیا اس مدت میں اسلامی قوانین اور احکام کا اجرا ہونا ضروری نہیں ہے !!!اور اگر یہ قوانین اور احکام لاگو نہ ہوں تو معاشرے کا نظام درہم برہم ہوجائے گا اور ہر شخص اپنی مرضی کے مطابق عمل کرے گا ۔‼️
✅اور اگر ہم معاشرے میں اسلامی احکام اور قوانین لاگو کروانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے پہلی ضرورت اسلامی حکومت کا قیام ہے کہ ایک اسلامی حکمران کی حکومت ہو جو کسی بھی معاشرے میں لوگوں کو اسلامی قوانین کے مطابق لے کر چل سکے ۔اور امام کی غیبت میں اس حکومت کو ولایت فقیہ کی حکومت اور حاکم کو ولی فقیہ کہا جاتا ہے
⁉️کچھ لوگ کہتے ہیں کہ دین کو سیاست سے جدا کردیا جائے تو اسلام کی پاکیزگی زیادہ اچھے طریقے سے قائم رکھی جاسکتی ہے ۔ دین اور سیاست علحدہ علحدہ ہیں؟ کیا یہ درست ہے ؟

💪🏻انقلاب اسلامی ایران ،اس بات کو غلط ثابت کرنے میں کامیاب ہوا ہے لیکن ابھی بھی لوگ اس انقلاب کی مخالفت کرتے ہیں کہ دین اور سیاست کا آپس میں تعلق نہیں ہونا چاہیے حالانکہ پیغمبر اکرمؐ  جونہی مکہ سے نکل کر مدینے پہنچے آپ ص نے سب سے پہلے ایک ایسی اسلامی حکومت کی بنیاد رکھی جس میں سیاست ، لشکر ، اقتصاد ۔۔۔۔سب شامل تھا ۔یعنی یہ نہیں کہا کہ میں صرف تمہارے اعتقاد اور اخلاق درست کرنے آیا ہوں ۔ اور جاؤ تم لوگ اپنے لیے کسی اور کو حاکم بنالو۔ پیغمبر ﷺ نے سیاست کو پوری طرح سے اپنے ہاتھ میں لیا جبکہ آپ پیغمبر ص کے عہدے پر فائز تھے ۔
✍🏻ویسے بھی اگر پیغمبر ﷺ کو سیاست سے لینا دینا نہ ہوتا مسجد میں بیٹھ کر فقہ سکھاتے تو کسی کو آپ سے کوئی مسئلہ نہ ہوتا اور نہ ہی کوئی جنگ ہوتی ۔
🕌اور سید الشھداء ع بھی اگر صرف فقہ سکھاتے اور شرعی مسائل بتاتے تو یزید بھی ان کا بہت احترام کرتا اور ان سے اسے کوئی مسئلہ نہ ہوتا ۔
⚠️حتٰی کوئی امام بھی اگر حاکم وقت کی مخالفت نہ کرتا تو نہ کوئی جنگ ہوتی نہ کوئی لڑائی ۔
سب سے بری چیز جو ہم نے سیکھ لی ہے وہ یہی ہے کہ اسلام کہتا ہے کہ عبادت کرو، نماز ، روزہ انجام دو اس نے دین کا چہرہ مسخ کردیا ہے۔
♻️اسلام پورے کا پورا سیاست سے منسلک ہے ۔

موافقین ۰ مخالفین ۰ 17/09/04
جعفر علی نقوی

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی