ولایت فقیه 10
🎓ولایت فقیہ🎓
⁉️س: کچھ
لوگ اس کوشش میں کیوں ہیں کہ یہ ثابت کریں کہ حکومت اور ولایت فقیہ ،خدا
کی بندگی ہے اور انسان کے کمال تک پہنچنے کا ذریعہ ہے ؟؟
💬ج: تمام انبیاء کا مقصد لوگوں کی صراطِ مستقیم کی طرف رہنمائی ہے ۔
🌀صراط مستقیم کا مطلب یعنی عبودیت۔
" میری عبادت کرو کیونکہ یہی صراط مستقیم ہے ۔"
( سورہ یسین آیت نمبر 61)
❇️توحید کا اصلی معنی یہ ہے کہ انسان خدا کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرے۔( نہج البلاغہ ۔ خطبہ نمبر 40) :
📘توحید
سے مراد یہ ہے کہ اللہ انسان کی پوری زندگی کا حاکم ہے۔ اس لیےتوحید کو
ماننے کا صرف یہ مطلب نہیں کہ انسان صرف یہ سوچتا اور مانتا ہو کہ خدا ایک
ہے ۔ قریش کے کفار بھی خدا کو مانتے تھے لیکن اس کے شریک کے قائل تھے اور
ان شرکاء کے وسیلے سے خدا سے طلب شفاعت کرتے تھے ۔
📎📎📎یعنی توحید کا اصل معنی یہ ہے کہ معاشرے پر خدا کی حاکمیت ہو۔📎📎📎
⁉️خدا کی حاکمیت کیا ہے ؟؟
🏷خدا
کی حاکمیت یہ ہے کہ خدا کے قوانین معاشرے پر لاگو ہوں ۔ انسان پر اور
انسانی معاشرے پر اصلی حاکم خدا ہے ۔ اور خدا کی یہ حکومت ایک انسان کے
توسط سے لوگوں پر جاری ہو اور یہ انسان خدا کے بنائے ہوئے معیار کے مطابق
ہو اور یہ انسان پیغمبرﷺ ہیں اورآئمہ ہیں اور ان کی غیبت میں ان کے جانشین
، اوصیاء، فقیہ اور دین شناس لوگ ہیں ۔
⁉️کیا انسان خدا کی حکومت کے بغیر کمال تک نہیں پہنچ سکتے
✳️ہر
ملت کا سب سے مہم اور حساس مسئلہ حکومت ، ولایت ،مدیریت اور حاکمیت کا
مسئلہ ہے۔ یہ سب سے زیادہ اہم نکتہ ہے جو اس ملت کے مستقبل کا فیصلہ کرتا
ہے سب قوموں نے اپنے طریقے سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اکثر
نقصان ہی اٹھارہے ہیں ۔
حکومت اورنظام کی منظم تشکیل کے بغیر ، معاشرے
کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے ۔ یہ حکومت اور نظام ہے جو کسی بھی تحریک
،فعالیت اور احکام کے اجراء کو منظم کرتی ہے اور معاشرے میں عدالت برقرار
کرتی ہے ۔